How to prepare for traveeh in ramadan || تراویح کیلئے منزل کیسے یاد کریں؟


حفظ میں تقریبا ہر کسی کو منزل خوب یاد ہوتی ہے ، لیکن حفظ کے بعد تعلیمی مصروفیات یا کسی بھی بنا پر منزل یاد نہیں رہتی ۔اب حفظ کا زمانہ تو دوبارہ نہیں آ سکتا، البتہ اگر آپ ابھی سے یہ ترتیب بنالیں تو ان شاءاللہ رمضان المبارک میں تراویح میں بہت آسانی اور روانی سے قرآن مجید پڑھ سکیں گے:

"میں نے خود اسی ترتیب کے مطابق قرآن مجید یاد کیا ہے اور اب الحمدللہ نہ صرف تراویح کا ڈر ختم ہوگیا ہے، بلکہ قرآن مجید کی تلاوت کی عادت بھی ہوگئی ہے"

1)     یومیہ سوا گھنٹہ قرآن مجید کی تلاوت کیلئے وقف کردیجئے، اس کی آسان اور بہترین صورت یہ ہے کہ اذان ہوتے ہی وضو کرنا شروع کریں اور جتنا جلدی ممکن ہو مسجد میں پہنچیں، نماز کھڑی ہونے تک تقریبا پندرہ منٹس مل جائیں گے، اسی طرح صرف پانچ منٹس نماز مکمل ہونے کے بعد دے دیں، یہ کل بیس منٹس ہوجائیں گے، مغرب کے علاوہ بقیہ چار نمازوں میں اگر آپ بیس منٹس نکال لین تو یہ یومیہ سوا گھنٹہ بنتا ہے، آپ صرف ایک ہفتہ اپنے اوپر جبر کرکے اس کی پابندی کرلیں، ان شاءاللہ اس کے بعد آپ کیلئے خود بخود اسباب پیدا ہوتے چلے جائیں گے

2)        ایک رکوع دیکھ کر پڑھیں، یہ دیکھ کر ہی پڑھنا ہے اپنے حفظ پر اعتماد نہ کریں،   قرآن مجید پر دیکھ کر نہ پڑھنے سے غلطیاں رہ جاتی ہیں ، جو دوبارہ بمشکل ٹھیک ہوتی ہیں

3)        اس کے بعد یہی رکوع زبانی پڑھیں، اگر کوئی سامع ہو تو اسے سنائیں بھی، خود تلاوت کرتے ہوئے جہاں آپ کو شک ہو وہاں نہ رکیں، رکوع مکمل ہونے کے بعد وہ مقام دیکھیں

4)       جہاں  آپ نے غلط پڑھا ہو وہاں نشان ضرور لگائیں، اگر رکوع میں ایسی غلطی آئے کہ وہاں سے آگے جا ہی نہ سکیں تو کھول کر دیکھ لیں، وہاں نشان لگائیں، اور زبانی رکوع مکمل کریں

5)       جب تک آپ بغیر غلطی اور اٹکن کے زبانی تلاوت کرنے میں کامیاب نہیں ہوجاتے یہی عمل دہراتے رہیں، پہلے دیکھ کر پھر زبانی،  عمومی طور پر پانچ  سے سات منٹس میں ایک رکوع یاد ہو جاتا ہے

6)       جب ایک رکوع اچھی طرح یاد ہو جائے، یعنی آپ وہ رکوع بغیر غلطی اور اٹکن کے زبانی پڑھ سکیں، تو ایک مرتبہ پھر دیکھ کر پڑھ لیں، تاکہ اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو، تو وہ بھی سامنے آجائے اور آپ اسے یاد کرلیں۔

7)       اب اگلا رکوع اسی طرح  یاد کرنا شروع کریں، قرآن مجید پر دیکھ کر پڑھیں ورنہ غلط یا د کر بیٹھیں گے

8)        نسبتا اونچی آواز سے پڑھیں، اگر مسجد میں کوئی اور بھی موجود ہے، تو اسے سنتیں وغیرہ پڑھنے میں مشکل ہو سکتی ہے(ایسے میں اونچا پڑھنا جائز نہیں)، ورنہ اونچی آواز ہی سے پڑھیں

9)       ہمیشہ درمیانی رفتار سے پڑھیں، نہ بہت تیز نہ بالکل آہستہ، بلکہ حدر کی رفتار سے پڑھیں (جیسے مشہور قراء کرام کی نمازوں میں تلاوت ہوتی ہے)، کوشش کریں کہ اپنی فطری آواز اور طرز میں تلاوت کریں، دوسروں کی نقل نہ کریں، اس سے نہ صرف آپ کا اپنا انداز پیدا ہوگا، بلکہ قرآن مجید پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوگا اور ان شاءاللہ قرآن مجید بھی یاد ہوگا

10)    نماز سے فارغ ہوکر ایک مرتبہ پھر وہی حصہ تلاوت کریں(میں تو ریکارڈ کرلیا کرتا تھا اور موقع ملتے ہی سن لیا کرتا تھا، زیادہ تر موقع دستر خوان پہ ملتا تھا، کھانا لگنے تک ایک پاؤ ہو جاتا تھا، آپ بھی کوشش کیجئے)، ایک پارہ مکمل ہونے پر وہی پارہ اگلے دن دیکھ کر پڑھیں

نتیجہ:

اگر آپ اسی ترتیب پر پابندی سے عمل کرتے ہیں تو آپ ہر نماز کے ساتھ تقریبا دو رکوع بآسانی یاد کرسکتے ہیں، یہ یومیہ آٹھ رکوع بنتے ہیں، ایک پارے میں کوئی سولہ سے اکیس رکوع ہوتے ہیں(کمی بیشی ممکن ہے، آخری پاروں میں بالخصوص رکوع بہت چھوٹے ہوتے ہیں اس لئے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں)، اس حساب سے زیادہ سے زیادہ تین دن میں آپ کا پارہ مکمل ہو جاتا ہے، ایک دن دہرائی کا بھی شامل کریں تو چار دن میں ایک پارہ آسانی سے یاد ہوجاتا ہے، مہینے میں ساڑھے سات پارے اور رمضان تک(رجب، شعبان دو ماہ میں) پندرہ پارے بآسانی یاد ہوسکتے ہیں، ہر پارے میں چار پانچ رکوع ایسے ہوتے ہیں جو یا تو پہلے ہی سے یاد ہوتے ہیں یا ایک ہی مرتبہ پڑھنے سے یاد ہو جاتے ہیں، اگر ان کا بھی خیال رکھا جائے تو بیس پارے ہو جاتے ہیں، رمضان میں بھی اس ترتیب کو جاری رکھیں، یعنی ان اوقات میں وہی پارے یاد کریں جو آپ نے ابھی تک یاد نہیں کئے، رمضان میں آپ یومیہ پچپن منٹس نکال سکتے ہیں(عشاء میں تراویح والا پارہ ہی دہرائیں)، تو رفتار کچھ سست ہو سکتی ہے، لیکن امید ہے ان شاءاللہ آپ تراویح میں سنانے سے پہلے پہلے زیادہ نہیں تو بائیس پچیس بارے اسی ترتیب کے مطابق یاد کرلیں گے
حافظ محمدتنویرالحق

درس نظامی، قراءات اور تجوید کی تعلیم آن لائن حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں!

Comments

  1. Blogging bhi aur behtareen marketing bhi .😋

    ReplyDelete
  2. ماشاءاللہ بہت خوب

    ReplyDelete
  3. جزاک اللہ تبارک و تعالی خیرا

    ReplyDelete

  4. عليك فضلاخ مخصوصا بارك الله في علمك و عمرك و فضل الله

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ڈیجی سکلز, مفت ہنر سیکھنے کا بہترین ذریعہ||DigiSkills, the best way to learn free of cast

آئی ایس ڈی پی، علماء کیلئے سوفٹوئیر ڈویلپمنٹ سیکھنے کا نادر موقع || ISDP, ٰgolden opportunity for Ulama to become a software developer