ڈیجی سکلز, مفت ہنر سیکھنے کا بہترین ذریعہ||DigiSkills, the best way to learn free of cast

وجود کے بعد انسان کو سب سے پہلی نعمت علم ہی کی ملی تھی, جس کی بدولت وہ فرشتوں کے سامنے سرخرو ہوا تھا. قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: و علم آدم الأسمآء کلہا ثم عرضہم علی الملائکة........(بقرہ: 31) . اگلے زمانوں میں انسان کو علم کے حصول کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے تھے, پھر اللہ تبارک و تعالی نے ہم پر فضل فرمایا اور جدید ٹیکنالوجی عطا فرمائی, جس کی بدولت علم و ہنر کا حصول آسان ہو گیا. چنانچہ اب آپ گھر بیٹھے اپنی مرضی اور سہولت کے اوقات میں دنیا کے ماہر ترین اساتذہ سے استفادہ کر سکتے ہیں. اس وقت بہت سے ادارے یہ خدمات فراہم کررہے ہیں, فی الحال ہم صرف ڈیجی سکلز کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہیں:

:ڈیجی سکلز  کیا ہے

ڈیجی سکلز  پاکستان میں آن لائن ہنر سکھانے کا سب سے بڑا ادارہ ہے, جسے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا ذیلی ادارہ ,ورچوئل یونی ورسٹی, چلاتا ہے.  ڈیجی سکلز کا عزم تھا کہ وہ کم از کم دس لاکھ ہنرمند افراد تیار کرے گا. ڈیجی سکلز نے آٹھ بیچز میں تقریبا پانچ لاکھ افراد کو ہنر سے آراستہ کیا ہے, جبکہ نویں بیچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں. ڈیجی سکلز پہ رجسٹرڈ ہو کر آپ گھر بیٹھے ویڈیوز دیکھ کر مفت تربیت حاصل کر سکتے ہیں, ویڈیوز کے ساتھ ساتھ عملی مشق بھی کروائی جاتی ہے اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا جاتا ہے.



ڈیجی سکلز ہی کیوں؟

کیونکہ اس کے تمام کورسز اردو زبان میں ہیں-

کیونکہ یہ بالکل مفت ہے

کیونکہ یہاں سیکھنے کیلئے تعلیم شرط نہیں

کیونکہ یہاں کسی مخصوص وقت کی پابندی ضروری نہیں

کیونکہ یہاں عملی مشق بھی ہوتی ہے 

کیونکہ یہاں سرٹیفیکیٹ بھی ملتا ہے

کیونکہ یہاں اساتذہ ماہر ہیں

کیونکہ اس کا عزم ہے کہ پاکستان فری لانسنگ میں سب سے آگے ہو


:کورسز

ڈیجی سکلز پر فی الحال صرف دس ہنر سکھاۓ جاتے ہیں, یہ دس ہنر انتہائی آسان بھی ہیں اور دنیا بھر میں ان کی مانگ بھی ہے, آپ بیک وقت دو ہنر سیکھ سکتے ہیں:

: ڈیجیٹل لٹریسی

اس میں آپ کو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا بنیادی تعارف کروایا جاتا ہے اور تین بنیادی سافٹ وئیرز, ایم ایس ورڈ, ایکسل اور پاور پوائنٹ پڑھاۓ جاتے ہیں. یہ کورس کرنے کے بعد آپ بین الاقوامی معیار کے مطابق کمپوزنگ کرنے, سکولز وغیرہ کا ریکارڈ بنانے اور پریزینٹیشن تیار کرنا سیکھ جائیں گے اس وقت اپ ورک پہ اس کی 5000 سے زائد جابز ہیں


 

: سرچ انجن آپٹمائزیشن

آپ جب گوگل پر کچھ لکھ کر سرچ کرتے ہیں تو گوگل اس کے نتائج مخصوص ترتیب سے دکھاتا ہے, اس کورس میں آپ کو گوگل کی ترجیحات سے آگاہ کیا جاۓ گا کہ گوگل کس بنا پر ویب سائٹس کو ترجیح دیتا ہے اور اپنی ویب سائٹ/فیس بک پیج/گروپ/یوٹیوب چینل'بلاگ وغیرہ پر زیادہ توجہ کیسے حاصل کی جاسکتی ہے. اس کورس کے بعد آپ ان شاءاللہ اس حوالے سے بڑی کمپنیوں کو اپنی خدمات بیچنے, معقول مشاہرے پر ملازمت کرنے اور اپنے بلاگ یا چینل وغیرہ پر گوگل کی زیادہ توجہ حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے اس وقت اپ ورک پہ اس کی 8000سے زائد جابز ہیں


 

: کوئک بکس(QuickBooks)

آپ کو محلے کے دوکاندار کا رجسٹر اور دھاگے سے بندھی پنسل تو یاد ہوگی, کوئک بکس بھی وہ رجسٹر ہی ہے جس میں "بڑے دوکان دار" اپنے کاروبار کا حساب رکھتے ہیں. اس کورس میں آپ کو کوئک بکس استعمال کرنا سکھیا جاۓگا, جس کے بعد ان شاءاللہ آپ معقول مشاہرے والی ملازمت, اپنی خدمات کی آزادانہ فروخت اور اپنے کارونار کو منظم کرنے کے قابل ہو جائیں گے اس وقت اپ ورک پہ اس کی 9ہزار سے زائد جابز ہیں

 


: ای کامرس

آپ نے کبھی آن لائن خریداری کی ہے؟ اگر نہیں کی تو بھی کوئی بات نہیں! اس کورس میں آپ کو آن لائن کاروبار کے مختلف طریقوں, ذرائع اور منڈیوں سے آگاہ کیا جاۓ گا. اس کورس کے بعد ان شاءاللہ آپ آن لائن کاروبار کر سکیں گے,  لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرسکیں گے اور معقول مشاہرے پر ملازمت حاصل کرسکیں گے اس وقت اپ ورک پہ اس کی سات ہزار سے زائد جابز ہیں

 


:کریٹو رائٹنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ 

اگر آپ لکھنے لکھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کورس آپ ہی کے لئے ہے, اس میں آپ کو مختلف موضوعات پر لکھنے, کاروبار کی تشہیر کرنے اور ویب سائٹ وغیرہ پر زیادہ توجہ حاصل کرنے کی تربیت دی جائیگی. اس کاروبار کے بعد آپ ان شاءاللہ اپنا بلاگ بنا سکیں گے, مختلف اداروں کو اپنی خدمات مہنگے داموں فروخت کرسکیں گے اور  معقول معاوضے پر ملازمت کرشکیں گے اس وقت اپ ورک پہ اس کی 8 ہزار سے زائد جابز ہیں

 





 

: گرافک ڈیزائننگ

اس کورس میں آپ کو ڈیزائننگ سکھائی جاۓ گی, جس کے بعد ان شاءاللہ آپ بین الاقوامی معیار کے مطابق اشتہار, فلائیر, لوگو وغیرہ ڈیزائن کرنے کے قابل ہو جائیں گے  اس وقت اپ ورک پہ اس کی 9ہزار سے زائد جابز ہیں


 

: آٹو کیڈ

اس کورس میں آپ کو  سافٹوئیر کی مدد سے نقشے بنانا سکھایا جاۓ گا, جس کے بعد ان شاءاللہ آپ عمارتوں/مشینوں کے نقشے بنانے کے قابل ہو جائیں گے اس وقت اپ ورک پہ اس کی 9ہزار سے زائد جابز ہیں

 


: ورڈ پریس

اس کورس میں آپ کو ویب سائٹ بنانا سکھائیں گے, ارے یہ کوئی مشکل نہیں, بس آپ نے گھبرانا نہیں! جیسے آپ فیس بک پہ پوسٹ لکھتے, تصویر لگاتے, پیج بناتے اور تھیم بدلتے ہیں وغیرہ وغیرہ بس تقریبا یہی کام کرنے ہیں اور لیجئے ویب سائٹ تیار ہے! اس کورس کے بعد آپ ویب سائٹ تیار کرسکتے ہیں, آن لائن اپنی خدمات فراہم کرسکتے ہیں اور کہیں معقول مشاہرے پہ ملازمت کرسکتے ہیں اس وقت اپ ورک پہ اس کی 6800سے زائد جابز ہیں


 

: فری لانسنگ

اس کورس میں آپ کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جاۓ گا, یہ کورس لازمی ہے, اس کے بعد ان شاءاللہ آپ  آن لائن اپنی خدمات فراہم کنے کے قابل ہو جائیں گے


:رجسٹریشن

 ڈیجی سکلز پر جا کر سائن اپ کریں اور اکاؤنٹ بنائیں

 لاگ ان کریں اور اپنے درست کوائف لکھیں

 انرولمنٹ پہ کلک کر کے مطلوبہ کورسز منتخب کریں اور نیچے جا کر سیو پہ کلک کردیں


:رجسٹریشن کے بعد

فروری تک انتظار فرمائیں, فروری سے ہر سوموار دوپہر گیارہ بجے پورے ہفتے کی ویڈیوز نشر کردی جاتی ہیں, انہیں ضرور دیکھیں اور ڈیجی سکلز ہی کی ویب سائٹ یا ایپ پر دیکھیں, کیونکہ یہاں آپ کا ویڈیو دیکھنے کا دورانیہ نوٹ کیا جاتا ہے اور اور کورس کے نمبرز میں سے ساٹھ فیصد نمبر اسی دورانیے کی بنا پر ملتے ہیں

ویڈیوز کے بعد عملی مشق کا مرحلہ آتا ہے, ایک کورس میں چار مشقیں حل کرنا ہوتی ہیں, جن کے پندرہ فیصد نمبر ہوتے ہیں, بقیہ پچیس فیصد نمبر کثیرالانتخابی سوالات کے ہوتے ہیں, ان کا وقت متعین ہوتا ہے, اگر آپ نے پچاس فی صد سے کم نمبر لئے ہوں تو آپ کو سرٹیفیکیٹ نہیں ملت

Comments

  1. Hou to get registered in this course?

    ReplyDelete
    Replies
    1. Mentioned in the end, click on the blue coloured Sign up and go ahead

      Delete
  2. سر کورس کے لئے عمر کی حدود قیود کیا ہیں؟؟؟

    ReplyDelete
  3. بہت زبردست معلومات ہے

    ReplyDelete
  4. Replies
    1. get register to the Digi skills, so you come to know how to do freelancing

      Delete
  5. حضرت میرا داخلہ تو کروائیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. The whole procedure mentioned in the post, see under the tag of Registration

      Delete

Post a Comment

Popular posts from this blog

How to prepare for traveeh in ramadan || تراویح کیلئے منزل کیسے یاد کریں؟

آئی ایس ڈی پی، علماء کیلئے سوفٹوئیر ڈویلپمنٹ سیکھنے کا نادر موقع || ISDP, ٰgolden opportunity for Ulama to become a software developer