Posts

Showing posts from February, 2022

How to prepare for traveeh in ramadan || تراویح کیلئے منزل کیسے یاد کریں؟

Image
حفظ میں تقریبا ہر کسی کو منزل خوب یاد ہوتی ہے ، لیکن حفظ کے بعد تعلیمی مصروفیات یا کسی بھی بنا پر منزل یاد نہیں رہتی ۔اب حفظ کا زمانہ تو دوبارہ نہیں آ سکتا، البتہ اگر آپ ابھی سے یہ ترتیب بنالیں تو ان شاءاللہ رمضان المبارک میں تراویح میں بہت آسانی اور روانی سے قرآن مجید پڑھ سکیں گے : "میں نے خود اسی ترتیب کے مطابق قرآن مجید یاد کیا ہے اور اب الحمدللہ نہ صرف تراویح کا ڈر ختم ہوگیا ہے، بلکہ قرآن مجید کی تلاوت کی عادت بھی ہوگئی ہے" 1)      یومیہ سوا گھنٹہ قرآن مجید کی تلاوت کیلئے وقف کردیجئے، اس کی آسان اور بہترین صورت یہ ہے کہ اذان ہوتے ہی وضو کرنا شروع کریں اور جتنا جلدی ممکن ہو مسجد میں پہنچیں، نماز کھڑی ہونے تک تقریبا پندرہ منٹس مل جائیں گے، اسی طرح صرف پانچ منٹس نماز مکمل ہونے کے بعد دے دیں، یہ کل بیس منٹس ہوجائیں گے، مغرب کے علاوہ بقیہ چار نمازوں میں اگر آپ بیس منٹس نکال لین تو یہ یومیہ سوا گھنٹہ بنتا ہے، آپ صرف ایک ہفتہ اپنے اوپر جبر کرکے اس کی پابندی کرلیں، ان شاءاللہ اس کے بعد آپ کیلئے خود بخود اسباب پیدا ہوتے چلے جائیں گے 2)          ایک رکوع دیکھ کر پڑھیں، یہ د