Posts

How to prepare for traveeh in ramadan || تراویح کیلئے منزل کیسے یاد کریں؟

Image
حفظ میں تقریبا ہر کسی کو منزل خوب یاد ہوتی ہے ، لیکن حفظ کے بعد تعلیمی مصروفیات یا کسی بھی بنا پر منزل یاد نہیں رہتی ۔اب حفظ کا زمانہ تو دوبارہ نہیں آ سکتا، البتہ اگر آپ ابھی سے یہ ترتیب بنالیں تو ان شاءاللہ رمضان المبارک میں تراویح میں بہت آسانی اور روانی سے قرآن مجید پڑھ سکیں گے : "میں نے خود اسی ترتیب کے مطابق قرآن مجید یاد کیا ہے اور اب الحمدللہ نہ صرف تراویح کا ڈر ختم ہوگیا ہے، بلکہ قرآن مجید کی تلاوت کی عادت بھی ہوگئی ہے" 1)      یومیہ سوا گھنٹہ قرآن مجید کی تلاوت کیلئے وقف کردیجئے، اس کی آسان اور بہترین صورت یہ ہے کہ اذان ہوتے ہی وضو کرنا شروع کریں اور جتنا جلدی ممکن ہو مسجد میں پہنچیں، نماز کھڑی ہونے تک تقریبا پندرہ منٹس مل جائیں گے، اسی طرح صرف پانچ منٹس نماز مکمل ہونے کے بعد دے دیں، یہ کل بیس منٹس ہوجائیں گے، مغرب کے علاوہ بقیہ چار نمازوں میں اگر آپ بیس منٹس نکال لین تو یہ یومیہ سوا گھنٹہ بنتا ہے، آپ صرف ایک ہفتہ اپنے اوپر جبر کرکے اس کی پابندی کرلیں، ان شاءاللہ اس کے بعد آپ کیلئے خود بخود اسباب پیدا ہوتے چلے جائیں گے 2)          ایک رکوع دیکھ کر پڑھیں، یہ د

آئی ایس ڈی پی، علماء کیلئے سوفٹوئیر ڈویلپمنٹ سیکھنے کا نادر موقع || ISDP, ٰgolden opportunity for Ulama to become a software developer

Image
سوفٹوئرڈویلپمنٹ کیا ہے؟؟  ٹچ سکرین پہ مزے سے ہاتھ پھیرتے ہوئے کبھی آپ نے سوچا ھے کہ آپ کا لیپ ٹاپ/موبائل آپ کی انگلی کے اشارے پہ کیونکر ناچتا ہے؟ جی ہاں اس کے پیچھے حضرت انسان کی دی گئی ھدایات کارفرما ہیں، ان ھدایات کو پروگرامز کہتے ہیں۔ یہی پروگرامز سوفٹ وئیرز کی تقدیر ھوتے ہیں چنانچہ حضرت انسان اپنی مرضی کی تقدیر لکھ کر ان سوفٹ وئیرز سے مزے مزے کے کام لیتے ہیں، اسے سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ کہا جاتا ہے۔  آئی ایس ڈی پی کیا ہے؟ علمائے کرام کوکمپیوٹر سائنس سے رو شناس کرانے والا ایک ادارہ ھے ۔ یہ ادارہ ایک سالہ کورس کا انعقاد کرتا ھے جس میں ڈیٹابیس ، ویب ڈویلپمنٹ اور اینڈرائڈ ایپس کی قابل قدر تربیت دی جاتی ھے۔ یہ کورس فی الحال جامعہ اشرفیہ  لاہورمیں ھوتا ھے۔ اساتذہ کرام میں "کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد" اور پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اوردیگر ماھرین شامل ھیں مزید تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں ISDP کی ویب سائٹ کی پیشانی، داخلہ فارم وغیرہ یہیں موجود ہے : مقاصد و اھداف علماء کرام کا معاشی استحکام: دین اسلام انسان کے خود کفیل ہونے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے, علما ۓ کرام کو اس پر خصوصی طور

ڈیجی سکلز, مفت ہنر سیکھنے کا بہترین ذریعہ||DigiSkills, the best way to learn free of cast

Image
وجود کے بعد انسان کو سب سے پہلی نعمت علم ہی کی ملی تھی, جس کی بدولت وہ فرشتوں کے سامنے سرخرو ہوا تھا. قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: و علم آدم الأسمآء کلہا ثم عرضہم علی الملائکة........(بقرہ: 31) . اگلے زمانوں میں انسان کو علم کے حصول کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے تھے, پھر اللہ تبارک و تعالی نے ہم پر فضل فرمایا اور جدید ٹیکنالوجی عطا فرمائی, جس کی بدولت علم و ہنر کا حصول آسان ہو گیا. چنانچہ اب آپ گھر بیٹھے اپنی مرضی اور سہولت کے اوقات میں دنیا کے ماہر ترین اساتذہ سے استفادہ کر سکتے ہیں. اس وقت بہت سے ادارے یہ خدمات فراہم کررہے ہیں, فی الحال ہم صرف ڈیجی سکلز کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہیں: :ڈیجی سکلز  کیا ہے ڈیجی سکلز  پاکستان میں آن لائن ہنر سکھانے کا سب سے بڑا ادارہ ہے, جسے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا ذیلی ادارہ ,ورچوئل یونی ورسٹی, چلاتا ہے.  ڈیجی سکلز کا عزم تھا کہ وہ کم از کم دس لاکھ ہنرمند افراد تیار کرے گا. ڈیجی سکلز نے آٹھ بیچز میں تقریبا پانچ لاکھ افراد کو ہنر سے آراستہ کیا ہے, جبکہ نویں بیچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں. ڈیجی سکلز پہ رجسٹرڈ ہو کر آپ گھر ب